پاکستان کی معیشت میں مزید انحطاط: اے ڈی بی

اسلام آباد۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی معاشی ترقی امکان ہے کہ مالی سال 2019ء کے دوران 3.9 فیصد ہوجائے گی جو 2018ء 5.2 فیصد تھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے آج بڑے پیمانے پر معاشی چیلنجس کا حوالہ دیتے ہوئے نقد رقم کی قلت کا سامنا کرنے والے ملک کی مشکلات اور معاشی شرح ترقی میں انحطاط کی پیش قیاسی کی ہے۔ فلیپائن میں قائم اس بینک نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شرح ترقی میں معاشی سال 2018ء کی بہ نسبت زیادہ انحطاط پیدا ہوگا۔