پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہندوستان کے انتخابات کا تذکرہ

اسلام آباد 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور جاری لوک سبھا انتخابات پاکستان کی سیویلین اور فوجی قیادت کے اعلیٰ ترین ادارہ کے اجلاس میں موضوع بحث بنے رہے۔ جس میں داخلی اور خارجی صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ قومی سلامتی کی کابینی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس تھا جو وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے قائم کی ہے۔ تاکہ سیویلین اور فوجی عہدیداروں کو بات چیت کی میز پر یکجا کیا جائے جس میں صیانتی مسائل پر تبادلہ خیال ہوسکے۔ اِس سرکاری کمیٹی کے اجلاس سے قبل صیانتی فیصلے صرف فوج کیا کرتی تھی۔ ہند ۔ پاک تعلقات کا خصوصی تذکرہ ہندوستان کے جاری پارلیمانی انتخابات کے ساتھ کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے بموجب کمیٹی نے داخلی اور خارجی سلامتی کے مسائل کے طویل مدتی اثرات کا جائزہ لیا۔