پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کی اجازت نہیں: محمود قریشی

اسلام آباد۔/2 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو ہندوستان کے بشمول کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جیسا کہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین جیش محمد دہشت گرد گروپ کیلئے اہم مرکز بنی ہوئی ہے اور اس گروپ پر حکومت نے کنٹرول حاصل کیا ہے۔ ہندوستان میں چہارشنبہ کے دن پلوامہ دہشت گرد حملہ میں جیش محمد کے ملوث ہونے کی خصوصی تفصیلات پر مبنی ڈوزیئر حوالے کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان یہ ڈوزیئر پیش کیا ہے اگر ہندوستان اس پر بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ ہمارے پاس ایک نئی حکومت ایک نئے ذہن کے ساتھ کام کررہی ہے۔ پاکستان میں نئے طور پر رجوع ہوکر اپنی پالیسیاں وضع کی جارہی ہیں۔ ہم پاکستانی سرزمین کو کسی بھی گروپ کے ناپاک ارادوں کے تحت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم جیش محمد کے بارے میں ہنوز اُلجھن پائی جاتی ہے کہ اس نے پلوامہ حملے کئے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جیش محمد اس طرح کے حملے کرسکتی ہے۔