پاکستان کو یورپ سے زیادہ صاف بنانے وزیراعظم عمران خان کا عہد

اسلام آباد ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو عہد کیا کہ پاکستان کو ’’یورپ سے زیادہ صاف ستھرا‘‘ بنائیں گے جبکہ انھوں نے ملک میں صاف صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایک مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز میں ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک پودا لگایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسٹوڈنٹس اور نوجوانوں سے اس مہم کو آگے بڑھانے کی اپیل کی کیونکہ اس کا تعلق ملک کے مستقبل سے ہے۔