پاکستان کو ہندوستان سے بہتر بنادوں گا

صدرپاکستان مسلم لیگ (نواز شریف) شہباز شریف کا انتخابی عہد
اسلام آباد ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ (نواز ) کے صدر شہباز شریف نے آج کہا کہ عوام اُن کا نام بدل سکتے ہیں اگر وہ پاکستان کو ہندوستان سے آگے نہ لے جائیں بشرطیکہ انہیں برسراقتدار لایا جائے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف) کے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف نے یہ تبصرہ ایک جلسہ عام سے پاکستانی پنجاب کے صوبہ سرگودھا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کا نام تبدیل کرسکتے ہیں ۔ اگر وہ برسراقتدار آنے کے بعد بھی پاکستان کو ہندوستان سے آگے نہ لے جاسکیں ۔ کثیر الاشاعت پاکستانی روزنامہ ’’ایکسپریس ٹریبون‘‘ کی اطلاع کے بموجب انہوں نے کہا کہ ’’ وہ (ہندوستانی) واگھا سرحد کو آتے ہیں اور پاکستانیوں کو بلاتے ہیں اور انہیں اپنا مالک قرار دیتے ہیں ۔ 65سالہ شہباز شریف نے روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو ملائیشیاء اور ترکی کے برابر لائیں گے ۔ سابق چیف منسٹر پاکستانی پنجاب نے کہا کہ وہ وزیراعظم ملائیشیا مہاتر محمد اور صدر ترکی رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے تاکہ ان سے پاکستان کو دوبارہ ایک عظیم ملک بنانے کاسابق حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عمران خان جیسے قائدین کو منتخب کر کے عظیم نہیں بن سکتا جنہوں نے ہماری قوم سے جھوٹے وعدے کئے ہیں ۔ اُن کے موقف میں برعکس تبدیلی اس بات کی علامت ہے کہ سڑکوں سے عمران خان کی تصویریں ہٹادی جائیں گی جنہوں نے بے بنیاد الزامات اور جھوٹے تیقنات کی سیاست شروع کی ہے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب پر بدعنوانیوں کا الزام لگایا لیکن میرے خلاف معمولی سا ثبوت بھی نہیں دے سکے وہ جون 2013سے جون 2018تک پاکستانی پنجاب سے چیف منسٹر تھے ۔