پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت

اسلام آباد۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن  کے آستانہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ مکمل رکنیت کا موقف عطا کیا جائاے گا۔ قازقستان کے شہر آستانہ میں ایس سی او سربراہان مملکت کا اہم اجلاس 8 اور 9 جون کو منعقد ہورہا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت کا اعزاز عطا کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2005ء سے پاکستان کا موقف محض ایک مبصر کا تھا تاہم مکمل رکنیت کے لئے پاکستان نے 2010ء میں درخواست کا ادخال کیا تھا اور رکنیت کا اعزاز دیئے جانے کا فیصلہ ایس سی او کے اوفا (روس) میں 2015ء میں منعقد کئے گئے اجلاس میں کیا گیا تھا۔