پاکستان کا ہندوستان پرنیا الزام

اسلام آباد ،5مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی سے خفت اٹھانے والے پاکستان نے اس بار ایک نیاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے پچھے ہفتہ اسرائیل کی حمایت سے ایک خطرناک حملے کا منصوبہ بنایاتھا۔پاکستان کے ایک اعلی سطح کے افسرنے پیر کو یہ انکشاف کیا۔انھوں نے الزام لگایاکہ ہندوستان نے اسرائیل کی حمایت سے پچھلے ہفتہ اپنے یہاں راجستھان میں واقع فضائیہ کے اڈے سے حملے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ بالواسطہ پیغام کے ذریعہ ہندستان کو یہ واضح پیغام دیدیاگیاہے کہ اگر ہندوستان نے حملے کا ایسا کوئی منصوبہ بنایاہے تو اس کا معقول جواب دیاجائے گا۔