پاکستان نے 30 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

پوربندر6مئی(سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں بحیرہ عرب کی بین الاقوامی سمندری سرحد سے پاکستانی بحریہ نے پوربندر کی چھ کشتی کے ساتھ 30 سے زیادہ ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے ۔ نیشنل فیشرمین فورم کے سکریٹری منیش لودھاری نے پیر کے روز یو این آئی کو بتایا کہ اتوار کی رات سمندر میں بین الاقوامی سمندری سرحد میں 30 سے زائد ماہی گیر مچھلی پکڑ رہے تھے اسی دوران پاکستان بحریہ نے پوربندر کے 30 سے زائد ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور ان کی چھ کشتیوں کو بھی ضبط کر لیا۔ اس سے ماہی گیروں میں سخت غصہ ہے ۔