پاکستان نے 18 مچھیرے پکڑ لئے

احمدآباد ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میریٹائم سکیورٹی ایجنسی نے آج گجرات سے ریاستی ساحل پر جکھاؤ پورٹ کے قریب 18 مچھیروں کو اُن کی تین کشتیوں کے ساتھ پکڑ لیا، ماہی گیروں کی اسوسی ایشن کے ایک عہدہ دار نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ نیشنل فش ورکرز فورم کے سکریٹری منیش لودھاری نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ پاکستانی سکیورٹی نے آج بحیرہ ٔ عرب میں گجرات ساحل کے پاس بندرگاہ جکھاؤ کے قریب تین کشتیوں اور 18 ماہی گیروں کو پکڑ لیا۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب گجرات کے اوکھا اور پوربندر ٹاؤنس کے مچھیرے ماہی گیری کیلئے جارہے تھے کہ پاکستان میریٹائم سکیورٹی ایجنسی نے انھیں پکڑلیا۔