پاکستان نے ہندوستان کے خلاف ڈوزیئر تیارکیا

اسلام آباد۔31 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اپنے اندرونی معاملوں میں ہندوستان کی مبینہ مداخلت کے خلاف ایک ڈوزیئر تیار کیا ہے جسے وہ اقوام متحدہ کے نئے جنرل سکریٹری اینٹونیوگٹیرس کو سونپے گا۔یہ اطلاع پاکستانی حکام نے دی ہے ۔جنرل سکریٹری کو نیویارک میںاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندی ڈاکٹر ملیحہ لودھی یہ ڈوزیئر 2 جنوری کو سونپیں گی۔ ڈوزیئر میں ایک مبینہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو کے بارے میں ثبوت اور ایک ہندوستانی جنگی جہاز کے پاکستان کی آبی سرحد پر قبضے سے متعلق ہے ۔پاکستان نے جادھو کو ہندوستان کی بحریہ کا افسر اور اس کے لئے جاسوسی کرنے والا بتایا ہے ۔ان کی گرفتاری کا اعلان مارچ میں کیا گیا تھا۔پاکستان نے انہیں ہندوستانی بحریہ کا جاسوس بتایا ہے لیکن وہ آج تک کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔
کوریائی عوام کا سڑکوں پر احتجاج
سیول۔31 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے ملکی صدر کے مواخذے کا سبب بننے والے بد عنوانی کے اسکینڈل کے سلسلے میں اب نیشنل پینشن سروس کے سربراہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق مون ہوانگ پو نے مبینہ طور پر طاقت کا ناجائز استعمال کیا۔ وہ سام سنگ گروپ کی دو کمپنیوں کے مابین قریب آٹھ بلین ڈالر مالیت کے اشتراک کی ایک ڈیل کیلئے فنڈ پر دباؤ ڈالنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
اُس وقت وہ وزیر برائے صحت اور ویلفیئر تھے۔ دریں اثناء دارالحکومت کی سڑکوں پر آج مسلسل دسویں ویک اینڈ پر بھی ہزاروں مظاہرین احتجاج کیلئے جمع ہوئے۔