پاکستان نے ایرانی ڈرون مار گرایا

اسلام آباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک ایرانی ڈرون کو جو مبینہ طور پر جاسوسی کے مقاصد سے پاکستان کی فضائی حدود میں دیکھا گیا ۔ اسے پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارہ نے صوبہ بلوچستان میں مار گرایا ۔ پاکستان میں تیار کئے گئے JF-17 تھنڈر فائٹر نے ایرانی ڈرون کو تباہ کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ البتہ اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ڈرون کو کب تباہ کیا گیا تاہم عہدیداروں نے ڈرون کا ملبہ ملنے کی توثیق کی ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ پاکستان کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ہے ۔ جہاں حالیہ دنوں میں ایران نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستانی سرحد سے دہشت گردوں کی سرگرمیاں ناپسندیدہ ہیں ۔