پاکستان میں یوم آزادی کی تقریبات

اسلام آباد۔ 14 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج اپنا 71واں یوم آزادی منایا۔ جاریہ برس یہ تقریبات ایک ایسے وقت میں منائی جا رہی ہے، جب گزشتہ ماہ ہوئے عام انتخابات کے بعد ایک طرف تو مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں جب کہ دوسری جانب گزشتہ روز نومنتخب پارلیمان کے اراکین نے حلف اٹھایا۔ منگل کو یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاکستانی صدر ممنون حسین نے پرچم کشائی کی۔ گزشتہ شب دارالحکومت اسلام آباد میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جب کہ دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔