پاکستان میں ہندو میریج بل کی منظوری

اسلام آباد  18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں اقلیتی ہندووں کی شادیوں کو باقاعدہ بنانے طویل انتظار کے بعد ایک اہم قانون کو منظوری مل گئی ہے ۔ سینیٹ میں اس قانون کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے ۔ ہندو میریج بل 2017 کو سینیٹ میں کل منظوری دی گئی ہے  ۔ اس بل کو قومی اسمبلی یا ایوان زیریں میں پہلے ہی منظوری دیدی گئی ہے اور اب اس پر عمل آوری کیلئے صرف صدر مملکت کی دستخط باقی رہ گئی ہے ۔ ڈان نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یہ بل پاکستان میں مقیم ہندووں کیلئے وسیع تر قابل قبول ہے کیونکہ اس میں شادیوں ‘ شادیوں کے رجسٹریشن ‘ علیحدگی اور دوبارہ شادی کو ایک دوسرے سے مربوط کیا گیا ہے ۔ اس قانون کے تحت لڑکے اور لڑکیوں دونوں کیلئے شادی کی عمر کو 18 سال رکھا گیا ہے۔
اس بل کی منظوری کے بعد ہندو خواتین کو اپنی شادی کے دستاویزات بطور ثبوت رکھنے میں مدد ملے گی ۔