پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش پر امتناع برخاست

اسلام آباد۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے بالآخر ہندوستانی فلموں کی نمائش پر عائد امتناع برخاست کردیا ہے کیونکہ کچھ ماہ قبل ہی پاکستان نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہندوستان سے فلمیں درآمد کرنے کی اجازت نامے جاری کرنا بند کردیئے تھے۔ حکومت کے ایک اجلاس کے انعقاد کے بعد جہاں متعدد ڈسٹری بیوٹرس اور حصص برداروں کے ساتھ مشاورت کی گئی تھی، بعدازاں وزیراعظم نواز شریف سے سفارش کی گئی تھی کہ موصوف پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دے دیں۔ نواز شریف کی اجازت ملنے کے بعد وزارت اطلاعات نے کل دیر گئے ایک مکتوب جاری کیا جہاں حکومت کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا کہ حکومت اب اپنی سابقہ اوپن پالیسی کا احیاء کرتے ہوئے بین الاقوامی فلمیں (بشمول ہندوستانی فلمیں) پاکستانی سنیماؤں میں دکھائے جانے کی اجازت دے رہی ہے۔