پاکستان میں گپ شپ پر بھانجی اور اس کے منگیتر کا قتل

کراچی ۔ /4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی شخص نے صوبہ سندھ میں عزت کی خاطر قتل کے تازہ ترین واقعہ میں شامل ہے ۔ یہ واقعہ دیہات نئی وہا ضلع غوٹکی صوبہ سندھ (پاکستان) میں پیش آیا ۔ لڑکی کے ماموں اور دیگر دو رشتہ داروں نے نازنین اور شاہد کو گپ شپ کرتے دیکھ کر ان کا تعاقب کیا اور گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ ان کی نعشیں ارکان خاندان کے حوالے کردی گئیں ۔ لڑکی کے دونوں مامؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔