پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل سستا

اسلام آباد۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.41 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.37 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے کل جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی یکم ستمبر سے نافذ ہوگی۔ پیٹرول کی قیمت 2.41 روپے کم کرکے 92.83 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت ستمبر ماہ کے لئے 106.57 روپے فی لیٹر ہوگی۔ اس میں 6.37 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے ۔مٹی کا تیل 83روپے 96پیسے سے کم ہو کر 83روپے 50پیسے فی لٹر ہوگیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 75روپے 37پیسے سے بڑھ کر 75روپے 96پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔