پاکستان میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اور ریگولر سیشن منسوخ

اسلام آباد، 13ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان حکومت نے صدر کے خطاب کیلئے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور جمعہ سے باقاعدہ سیشن اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر فی الحال منسوخ کر دیا ہے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے جنازہ کے پیش نظر ممکنہ تنقید سے بچنے اور اپوزیشن پارٹیوں کی درخواست پر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ واضح رہیکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کیا تھا جس میں انہیں بطور صدر اپنا پہلا خطاب کرنا تھا۔