پاکستان میں مولانا درویش کا قتل

اسلام آباد، 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پشاور میں نامعلوم بندوق برداروں نے مذہبی لیڈر مولانا اسمعیل درویش اور ان کے محافظ کو گولی مارکر قتل کردیا۔پاکستان کے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے فنڈو علاقہ میں موٹر سائکل پر سوار بندوق برداروں نے مولانا درویش اور ان کے محافظ پر گولیاں برسائیں۔لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ میں مولانا اور ان کا محافظ بری طرح زخمی ہوگئے اور وہ ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے جانبر نہ ہوسکے۔