پاکستان میں ملازم پولیس کی گرفتاری کے مطالبہ پر ہزاروں افراد کا احتجاج

اسلام آباد ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے انتہائی طاقتور قبیلے کے ہزاروں افراد نے دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک پولیس عہدیدار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جو ایک 27 سالہ ابھرتی ہوئی ماڈل کے قتل کا خاطی ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں محسود قبیلہ کی جانب سے کیا گیا۔ عدالت نے قبل ازیں اس عہدیدار راؤ انور کی 13 جنوری کی فائرنگ میں نقیب اللہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ نقیب اللہ محسود قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے اور ایک سرکاری تحقیقات میں پولیس عہدیدار کو بے قصور قرار دیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے راؤ انور کو اپنے فرائض کی انجام دہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں بے قصور قرار دیا۔ احتجاجی نقیب اللہ کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور انصاب کا مطالبہ کررہے تھے۔ طالبان کے سابق مستحکم گڑھ جنوبی وزیرستان سے جو پاکستان کی سرحد سے متصل علاقہ ہے اور دیگر قریبی قصبوں اور شہروں سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے۔