پاکستان میں مشتبہ لشکرطیبہ کارکن ضمانت پر رہا

لاہور۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک لشکرطیبہ کا مشتبہ کارکن جو مبینہ طور پر 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملہ میں ملوث تھا، پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ثبوتوں کی کمی کی بناء پر ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ وہ مقدمہ کا کلیدی ملزم تھا۔ لشکرطیبہ کا کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی اپریل 2015ء سے ضمانت پر رہا ہے۔