پاکستان میں مزید 4دہشت گردوں کو پھانسی

اسلام آباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان نے آج دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید چار دہشت گردوں کو متنازعہ فوجی عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے بعد پھانسی پر لٹکا دیا ۔ 2014 میں پشاور کے فوجی اسکول پر دہشت گرد حملوں کے بعد دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا اس کی تعداد اب زائد از 160 ہوگئی ہے ۔ خیبرپختونخواہ میں واقع ایک جیل میں سزائے موت پر عمل آوری کی گئی ۔ ملزمین کا تعلق ایک ممنوعہ تنظیم سے تھا ۔ یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے ۔