پاکستان میں لڑکوں کا اسکول دھماکہ سے تباہ

پشاور ۔ 30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لڑکوں کے پرائمری اسکول کو آج پاکستانی طالبان نے خیبرپختونخواہ میں دھماکہ سے اڑا دیا ۔ یہ ضلع چترال کے دیہات ارندو کا واحد اسکول تھا ‘ حملہ احاطہ کی دیوار کے پاس بم نصب کر کے کیا گیاتھا ۔ دھماکہ سے دو کمرے تباہ ہوگئے اور اصل عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ پولیس کے بموجب 80 تا 90بجے اس اسکول میں نام رجسٹرکروائے ہوئے تھے ۔کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ‘تاہم اسکول بند کردیا گیا ۔ تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔