پاکستان میں شدید آندھی اور طوفان، 8 ہلاک

پشاور۔ 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں زبردست آندھی اور طوفان میں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 54 بتائی گئی ہے۔ ڈیساسٹر مینجمنٹ کے ایک عہدیدار نے بات بتائی۔ صوبائی ڈیساسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (PDMA) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 3 افراد پشاور، دو افراد سوابی میں اور خیبر پختونخواہ کو ہاٹ اور مہمند ڈسٹرکٹس میں ایک ایک فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ مکانات اور درختوں کے گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ 22 فروری کو شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔