پاکستان میں سکیورٹی فورسیس کے ہاتھوں تین دہشت گرد ہلاک

پشاور ۔ 5 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سکیورٹی فورسیس نے افغانستان کی سرحد سے قریب پاکستان کے شمال مغربی ڈسٹرکٹ میں ایک آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ گل کموچ نامی علاقہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی رفورسیس نے تین دہشت گردوں کومار گرایا جس کے بعد وہاں سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی ضبط کیا گیاجن میں ایس ایم جی ، دستی بم اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

پاکستان کو حج سبسیڈی ختم کرنے پر 450کروڑ روپئے کی بچت
اسلام آباد ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان کے حج سبسیڈی ختم کردینے کے فیصلہ سے قومی خزانہ میں 450کروڑ روپئے کی بچت ہوگی ۔ وزیر مذہبی اُمور نورالحق قادری نے کہا کہ اسلام میں رعایتی حج کی اجازت پر بحث کے تناظرمیں سبسیڈی برخاست کی گئی ہے۔