پاکستان میں سڑک حادثہ 16 افراد ہلاک

پشاور۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیوں کے درمیان آمنے سامنے ہوئی ٹکر میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسافر گاڑی پشاور سے ڈیرہ اسمعیل خاں جارہی تھی کہ سپنا بندی نامی موضع کے قریب وہ ایک پک اَپ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چاروں زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ ٹکر کی وجہ سے ویان کاسی این جی سلینڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ پولیس اس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔