پاکستان میں زلزلہ کے جھٹکے

اسلام آباد، 4 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سندھ اور بلوچستان صوبے میں چہارشنبہ کو دیر رات درمیانہ درجے کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔’ایکسپریس ٹربیون’ نے اطلا ع دی ہے کہ اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔زلزلہ کا مبدا ‘کرتھار نیشنل پارک ‘ تھا اور اس کے جھٹکے پنجاب اور لاہور میں بھی محسوس کئے گئے ۔