پاکستان میں زبانی تکرار پر فائرنگ ‘6ہلاک

پشاور ۔ 12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) 6 افراد بشمول دو خواتین اُس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ رشتہ داروںکے درمیان کسی معمولی مسئلہ پر باہم زبانی تکرار کے نتیجہ میں جنوب مغربی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں فائرنگ کی شروع ہوگئی۔دیگر دو افراد چارسدہ ضلع میں زخمی بھی ہوئے ۔ گرما گرم زبانی تکرار کے دوران ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی تھی ۔زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔