پاکستان میں دو کمسن ہندو بہنوں کا اغواء اور شادی

کراچی۔/23 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ سندھ میںہندو برادری سے تعلق رکھنے والی دو کمسن بہنوں کا اغواء کرتے ہوئے انہیں مسلمان بنانے کے بعد زبردستی شادی کردی گئی۔ اس واقعہ کے بعد ہندو اقلیتی طبقہ نے احتجاج کیا۔ 13 سالہ روینہ اور 15 سالہ رینا کا ’’ بااثر افراد ‘‘ کے ایک گروپ نے ہولی کے دن ضلع گھوٹکی میں واقع ان کے گھر سے اغواء کرلیا۔ اغواء کے فوری بعد ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی جس میں ایک مولوی کو ان دونوں لڑکیوں کی شادی کے لئے نکاح کے مراسم انجام دیتے ہوئے دکھایا گیا۔بعد ازاں ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دونوں بہنوں کو یہ دعویٰ کرتے دکھایا گیا کہ وہ اپنے طور پر اسلام قبول کی ہیں اور کسی نے بھی زبردستی مذہب تبدیل نہیں کروایا۔ ان کی زبردستی شادی نہیں کی گئی۔ لیکن پاکستانی ہندو برادری نے اس واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار خاطیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔