پاکستان میں دو حادثات ، 7افراد ہلاک ، 61 زخمی

اسلام آباد۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 7 افراد بشمول 2 فوجی دو علیحدہ علیحدہ حادثات میں ہلاک اور دیگر 61 زخمی ہوگئے۔ 5 افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے جبکہ شہر لاہور سے جانے والی دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں۔ ایک اور حادثہ میں 2 فوجی ہلاک اور دیگر 45 زخمی ہوگئے جبکہ شمال مغربی پاکستان میں ان کی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ دونوں گاڑیاں اُلٹ گئی تھیں ۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت نازک ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ پہلا حادثہ فیض پور چوراہے کے قریب پیش آیا۔ جبکہ ایک بس کا ڈرائیور بس پر اپنا قابو کھو بیٹھا اور اس کا تصادم دوسری مسافر بس سے ہوگیا۔ مہلوکین اور زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان افراد کی شناخت ہنوز معلوم نہیں ہوسکی۔