پاکستان میں دنیا کی صف اول کی 20 معیشتوں

میں سے ایک بننے کے امکانات : محمد بن سلما ن
اسلام آباد ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں دنیا کی 20 سرفہرست معیشتوں میں سے ایک بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ ولیعہد سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان نے آج کہاکہ وہ اپنے دو روزہ دورہ پاکستان کا اختتام کررہے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بین الاقوامی مسائل پر مختصر سی بات چیت کی۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی موجود تھے۔ یہ چوٹی کانفرنس نورخان فضائیہ کے فوجی اڈہ پر ان کے دورہ کے آخری دن منعقد کئی گئی تھی۔ یہ ان کا اولین سرکاری دورہ پاکستان تھا۔