پاکستان میں دستی بم حملہ میں 38 مزدور زخمی

اسلام آباد،20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بلوچستان صوبہ میں ایک ریستوراں پر ہوئے دستی بم میں 38 مزدور زخمی ہوگئے ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ ساحلی شہر گوادر میں کل کچھ مزدور ایک ریستوراں میں کھانا کھارہے تھے اسی دوران نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر دستی بم پھینکے ۔ حملے میں 38مزدور زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے بیشتر سندھ اور مشرقی صوبہ پنجاب کے باشندے ہیں جو شہر میں کچھ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔کسی بھی شخص یا تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ پولیس نے علاقہ کا چاروں طرف سے محاصرہ کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔