پاکستان میں درگاہ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام

لاہور ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سکیورٹی فورسیس نے صوبہ پنجاب کے شہر منچن آباد میں ایک سنی درگاہ کو دہشت گرد حملہ سے بچاتے ہوئے طالبان کے چار مشتبہ دہشت گردوں کو اسلحہ اور دھماکو اشیاء کے ساتھ اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو گزشتہ روز خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ضلع بہادل گھر کے منچن آباد شہر میں چند مشتبہ افراد درباسعد رسول علی شاہ کے قریب دہشت گرد سرگرمیوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ جس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے مشتبہ ٹھکانہ پر دھاوا کیا اور ممنوعہ لشکر طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔