پاکستان میں خطرناک سیلاب آنے کی وارننگ

اسلام آباد۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے سیلاب کمیشن (ایف ایف سی)کے صدر احمدکمان نے ملک کے مختلف حصوں میں مانسون کی تفصیلی صورت حال کے پیش نظر اس سال ملک میں شدید سیلاب آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔مسٹر کمان نے آبی وسائل پر نواز یوسف تالپور کی صدارت میں نیشنل اسمبلی کی مستقل کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ شمال مشرقی اور مشرق مغرب کے بارش والے علاقوں میں تبدیلی کی وجہ سے مانسون کا اثردیگر 25اضلاع میں دیکھاگیا ہے ۔منگل کو ہوئی اس میٹنگ میں مسٹر کمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ان 25اضلاع میں سے 14پنجاب کے اور 11 خیبر پختونخواہ کے ہیں،جہاں سیلاب کا اثر دیکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2010 میں شدید سیلاب کی وجہ سے ملک کو 10ارب ڈالرس کا بھاری نقصان ہوا تھا۔اس کے علاوہ 2011سے 2015کے دوران آئے سیلاب سے نو ارب ڈالرس کا اضافی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا تھا۔