پاکستان میں حج سبسیڈی ختم

اسلام آباد، یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکومت نے عازمین حج کو دی جانے والی سبسیڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان میں سابق پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت کے وقت عازمین حج کو 45 ہزار روپے کی سبسیڈی دی جاتی تھی۔ عمران خان حکومت نے جمعرات کو کابینہ میٹنگ میں حج اصول2019 کو منظوری دیتے ہوئے حج سبسیڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔وزارت مذہبی امور نے ہر عازمین حج کو 45 ہزار روپے کی سبسیڈی دینے کی تجویز پیش کی تھی لیکن حکومت نے حج اصول2019 کو قبول کرتے ہوئے سبسیڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔مذہبی امور کے سکریٹری مشتاق احمد نے جمعہ کو کہا تھا کہ حکومت کی حج اسکیم آمدورفت اخراجات اور روپے کی قدروں میں کمی سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے 1,56,975 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔