پاکستان میں توہین رسالت ؐپر ایک عیسائی گرفتار

لاہور ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک عیسائی شخص کو 2011 ء میں ایک بلاگ میں مبینہ طورپر توہین رسالتؐ کا مرتکب پایا گیا جس نے یہ تحریر تین سال کے وقفہ کے بعد پوسٹ کی اور وہ بھی اُس واقعہ کے کچھ روز بعد جہاں ایک پاکستانی جوڑے کو توہین رسالتؐ کا مرتکب پاتے ہوئے زندہ نذر آتش کردیا گیا تھا ۔ 40 سالہ قیصر ایوب جو کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرس ڈگری کا حامل ہے ، کو صوبہ پنجاب کے چکوال ڈسٹرکٹ منتقل کردیا گیا تھا جہاں 2011 ء میں اُس کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا تھا ۔اُس نے ایک کرسچین ویب سائٹ پر حضور صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم کی شان رسالتؐ میں گستاخانہ کلمات درج کئے تھے۔ پولیس کیس رجسٹر کئے جانے کے بعد سے ایوب روپوش تھا لیکن پولیس نے اُسے بالآخر ڈھونڈ نکالا ۔