پاکستان میں بین الاقوامی این جی او کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد، 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں بین الاقوامی غیرسرکاری اداروں (این جی او) کو 60دنوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔بی بی سی کی ایک رپورٹ میں اس ہدایت سے متاثرہ ادارے ایکشن ایڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ قدم پاکستان میں حال میں شہری سماج پر تشویشناک حملوں کا ایک حصہ ہے ۔ پاکستان کی وزارت داخلہ نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔پاکستانی حکومت کی طر ف سے یہ ہدایت انسانی حقوق کارکنوں اور پریس کی آزاد ی کے حامیوں کے ذریعہ ملک میں اظہار کی آزادی کے تعلق سے بڑھتی تشویش کے پیش نظر دی گئی ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے ملک میں فرضی ٹیکہ پروگرام چلائے جانے کے بارے میں رپورٹ دینے ، 2011میں سی آئی اے کے ذریعہ اوسامہ بن لادن کا پتہ لگانے جیسی رپورٹ میں اس این جی او کا ہاتھ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔