پاکستان میں بس حادثہ ، 11 ہلاک

ملتان ۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر بس درخت سے ٹکرا کر وسطی پاکستان میں الٹ جانے سے 11 افراد ہلاک اور دیگر 36 زخمی ہوگئے۔ چند دن قبل ایک تیل کا ٹینکر پھٹ پڑنے سے 205 افراد زندہ جل گئے تھے۔