پاکستان میں اے ٹی سی نے مشرف کی مچلکہ رقم ضبط کی

اسلام آباد،15اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی)نے ججوں کو زبردستی یرغمال بنائے جانے کے معاملے میں سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کو ضمانت پر رہا کئے جانے کے عوض میں ان کے ضمانت کاروں کی جانب سے جمع کرائی گئی دس لاکھ روپے کی مچلکہ رقم کو ضبط کرلیاہے ۔روزنامہ دی ڈان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جون 2013 میں ملک کے سابق فوجی حکمران کو اس معاملے میں رہا کیا تھا اور انہیں پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکہ بھرنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ان کی طرف سے دو ضمانت کاروں مشتاق احمد اورراشد محمود نے مچلکہ کی رقم کے طورپر اپنی جائیداد کے دستاویز عدالت میں جمع کرائے تھے ۔