پاکستان میں ای کورٹس کاقیام

اسلام آباد ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پیر کو اسلام آباد میں عدالتِ عظمیٰ کے کورٹ روم نمبر میں بیٹھے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 14500 کلومیٹر دور کراچی میں چار مقدمات نمٹا کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔یہ کاوش پاکستان میں ای کورٹس e-courtsکی شروعات ہے، اور بقول چیف جسٹس کے اس نظام سے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔پاکستان میں جہاں ہزاروں مقدمے التوا کا شکار ہیں، یہ سسٹم کئی مسائل کے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔پیر کی صبح اس نئے نظام کے تحت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پہلی سماعت کی۔