پاکستان میں ایک اور ہندوستانی شہری گرفتار

اسلام آباد ۔ /21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ایک ہندوستانی شہری کو سفری دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھیج دیا ۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق جوگیشوری ایسٹ ، ممبئی سے تعلق رکھنے والے شیخ نبی احمد کو /19 مئی کو تحویل میں لیا گیا ۔ کیونکہ وہ سفری یا ویزا دستاویزات پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامکمل سفری دستاویزات کی بنا انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔ شیخ نبی احمد کواسلام آباد میں گرفتار کیا گیا ۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے جوڈیشیل ریمانڈ میں جیل بھیج دیا گیا ۔ یہ گرفتاری ایسے وقت عمل میں آئی جبکہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر التواء جاری کیا ہے ۔