پاکستان میں ایبولا وائرس سے نمٹنے موثر اقدامات

اسلام آباد ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں جس میں عالمی صحت تنظیم کی ایک ٹیم کو بھی پاکستان مدعو کیا گیاہے تاکہ وہ ملک میں ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کارروائیوں کا بہ نفس نفیس جائزہ لے سکے ۔ گزشتہ ماہ عالمی تنظیم نے اپنے خصوصی اجلاس میں پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ وہ مہلک ایبولا وائرس کی ملک میں روک تھام کیلئے مؤثر کارروائی کرے اور شاید اُسی اجلاس کانتیجہ ہے کہ23 نومبر کو ایک خصوصی ٹیم پاکستان پہنچنے والی ہے جو وہاں ایبولا کی روک تھام کیلئے کئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ دریں اثناء ڈائرکٹر جنرل ( ہیلتھ) اسد حفیظ کے بیان کے مطابق ایرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر کرچکے مسافرین کے بارے میں مطلع کریں۔