پاکستان میں انکاونٹر بشمول دو خواتین چار دہشت گرد ہلاک

لاہور ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے صوبہ پنجاب میں انٹلیجنس پر مبنی کارروائی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے افسران نے چار دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ان میں آئی ایس آئی ایس کا ایک کمانڈر اور دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہا ہے کہ اس نے لاہور سے 200 کیلو میٹر دور ضلع ساہیوال میں انٹلیجنس پر مبنی کارروائی کی ہے ۔ اس محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے دہشت گردوں کو لیجانے والی ایک کار اور موٹر سیکل کو ساہیوال ٹول پلازا کے پاس روکنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے افسران پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی میں بشمول آئی ایس آئی ایس کمانڈر اور دو خواتین چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔۔