پاکستان میں انتخابات ‘ آزاد امیدواروں کے 400ارب روپیہ مالیتی اثاثہ جات کا اعلان

اسلام آباد ۔ 24جون ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی اسمبلی اور پاکستانی صوبہ پنجاب کے انتخابات کیلئے پاکستان میں آزاد امیدواروں نے اپنے تقریباً 403 ارب روپیہ مالیتی اثاثہ جات کا اعلان کردیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے بموجب محمد حسین شیخ نے ادعا کیا ہے کہ اُن کی اراضی کا 40فیصد حصہ شہر مظفرگڑھ میں ہے ۔ روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی اطلاع کے بموجب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اراضی قبل ازیں تنازعات کا شکار تھی لیکن سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے جو چیف جسٹس جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تھی حال ہی میں ان کی تائید میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا ۔ یہ مقدمہ گذشتہ 88سال سے چل رہا تھا ۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی قائد مریم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے قائدین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اعلان کرچکے کہ ان کے تمام اثاثہ جات اربوں روپیہ مالیتی ہیں ۔