پاکستان میں احمدیہ فرقہ کے لیڈر کو گولی مار دی گئی

لاہور 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ملعون احمدی فرقہ کے ایک لیڈر اور پاکستان کے نول انعام یافتہ عبدالسلام کے رشتہ دار کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے لشکر جھنگوی نامی دہشت گرد گروپ نے ہلاک کردیا ۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک اور کافر کو واصل جہنم کردیا ہے ۔ پولیس کے بموجب ایڈوکیٹ ملک سلیم لطیف اور اس کا بیٹا فرحان ننکانہ صاحب میں عدالت کو جا رہے تھے کہ ناملعوم بندوق برداروں نے ان پر فائرنگ کردی ۔ سلیم برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ فرحان زخمی ہوگیا ۔ فرحان کو مقامی دواخانہ کو منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ سلیم نوبل انعام یافتہ سائینسدان عبدالسلام کا رشتہ کا بھائی ہے ۔ وہ جماعت احمدیہ ننکانہ صاحب کا صدر تھا ۔ سوشیل میڈیا پر لشکر جھنگوی نے کہا کہ اس کے ریاض بصرہ بریگیڈ نے یہ کام کیا ہے ۔ سلیم پر الزام ہے کہ وہ احمدیہ فرقہ کی سرگرمیوں کو وسعت دے رہا تھا ۔