پاکستان میں آزاد امیدوار کی خودکشی

لاہور ۔21 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں 25 جولائی کو منعقدشدنی عام انتخابات میں حصہ لینے والے ایک آزاد امیدوار نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ہوئے تنازعات کے بعد خودکشی کرلی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مرزا محمد احمد مغل NA-103 اور PP-103 حلقہ رائے دہی سے جو فیصل آباد میں واقع ہے ، بطور آزاد امیدوار انتخابی میدان میں تھے ۔ جیونیوز کے مطابق اپنے بیٹوں کے ساتھ ہوئے کچھ تنازعات کے بعد انھوں نے خود کو گولی مارلی ۔ خودکشی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے اپنے بیٹوں اور بہوؤں کو خودکشی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جینا مشکل ہوگیا ہے۔اس واقعہ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مذکورہ بالا دونوں حلقۂ انتخابات میں 25جولائی کی رائے دہی کو ملتوی کردیا ہے ۔