پاکستان میں آزاد امیدوار پر ناکام قاتلانہ حملہ

پشاور 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی پاکستان میں آج ایک آزاد امیدوار پر ناکام قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی 135 افراد انتخابی ریلیوں میں ہوئے دھماکوں میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ پی کے 93 حملہ کے آزاد امیدوار ملک ریاض پر مخالف متحدہ مجلس عمل کے کارکنوں نے فائرنگ کردی تھی جب وہ انتخابی مہم میں مصروف تھے ۔ یہ واقعہ خیبر پختونخواہ صوبہ میں پیش آیا ۔ ملک ریاض اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی زخم نہیں آئے ہیں۔ اس مقدمہ میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک انور حیات سمیت کچھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔