پاکستان میںٹرین بم دھماکہ، 3 ہلاک

کراچی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاسنجر ٹرین میں بم دھماکے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے جبکہ یہ پاسنجر ٹرین پاکستان کے شورش زدہ صوبہ پختونخواہ سے گزر رہی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے بموجب حملہ آوروں نے 2 عصری دھماکو آلات ریل کی پٹریوں پر ڈیرہ مراد جمالی علاقہ میں نصب کردیئے تھے اور بلوچستان سے گزرنے والی ٹرینوں کو اِس کے دھماکوں کو نشانہ بنایا تھا۔ مبینہ طور پر پاسنجر ٹرین جیسے ہی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پہونچی، ایک زبردست بم دھماکہ ہوا جس سے 3 افراد فوری ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔