پاکستان قومی ایئرلائنز کا سی او او برطرف

کراچی ۔ 19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی قومی ایئرلائنز نے اپنے چیف آپریشنس آفیسر ( سی او او ) کو یہ کہتے ہوئے برطرف کردیا کہ وہ اُن مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے جس کیلئے اس کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب ضیاء قدیر قریشی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کے چیف آپریشنس آفیسر تھے لیکن وہ ایئرلائنز کے مقررہ معیاروں کی تکمیل نہیں کرسکے ۔روزنامہ’’ ڈان ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ قریشی وہ مقاصد حاصل کرنے سے قاصر رہے جن کیلئے اُن کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ قریشی کا کنٹراکٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔