پاکستان : عسکریت پسندوں وزیر کے تنازعہ پر وزیراعظم کی مداخلت

اسلام آباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سربراہ فوج جنرل قمر جاوید باجوا کو حق حاصل ہیکہ وہ اپنی رائے ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں ظاہر کرسکے جبکہ انہوں نے بارسوخ فوج اور وزیرداخلہ کے درمیان تنازعہ کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم عباسی کی مداخلت اس تنازعہ کے پس منظر میں اہمیت رکھتی ہے جو وزیرداخلہ احسن اقبال اور فوج کے ترجمان اعلیٰ میجر جنرل آصف غفور کے درمیان پاکستان کی معیشت کے بارے میں پیدا ہوا تھا۔ لاہور سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان نے ایک ترک خاندان کو حکومت ترکی کے حوالہ کردیا۔ یہ خاندان عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پہنچ چکا تھا اور سیاسی پناہ کا طالب تھا جبکہ حکومت ترکی کا الزام ہیکہ اس خاندان کے ارکان نے حکومت کے خلاف بغاوت میں شرکت کی تھی۔