پاکستان صوفیوں کی سر زمین:عباسی

اسلام آباد ۔24 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کا نہیں بلکہ صوفیوں کا ملک ہے ۔عالمی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عباسی جمعہ کو لاہور ادبی میلہ کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہ ایک تقریب کو خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی میڈیا نے پاکستان کو بدنام کر رکھا ہے جبکہ یہاں کی تہذیبی ورثہ اور صوفیا کی تعلیم ملک کی صحیح تصویر ہے ۔ عباسی نے کہا کہ لاہور ادبی میلہ سے سماج میں رواداری میں اضافہ ہوگا اور مختلف ممالک سے آنے والے وفود ہمارے یہاں سے محبت کا پیغام لے کر واپس لوٹیں گے۔ اس موقع پر معروف مصنفین، مفکرین اور مخصوص عوامی شخصیتیں موجود تھیں۔